صادق پبلک سکول بہاول پور میں یومِ معرکۂ حق کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کامیاب حکمتِ عملی کی بدولت پاکستانی افواج نے فتح مبین حاصل کی قائم مقام پرنسپل میاں محمد احمد کا خطاب
صادق پبلک سکول بہاول پور میں یومِ معرکۂ حق کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد 10 مئی 2025ء کو آپریشن "آپریشن بنیانُٗ مرصوص “ کے تحت حاصل ہونے والی شاندار فتح کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کرنا اور اس تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب میں ڈاکٹر شہزاد حسین نے طلبہ کے سامنے معرکۂ حق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں 2025 کے مئی کا مہینہ ایک اہم موڑ کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے، جب میاں شہباز شریف کی بصیرت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے "آپریشن بنیانُٗ مرصوص “ (معرکہ حق) کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ۔ اس آپریشن میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کردار مرکزی اور فیصلہ کن تھا۔

10 مئی 2025ء کو، نمازِ فجر کے بعد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن کے جوابی حملوں (آپریشن سیندور) کے جواب میں آپریشن "بنیانِ مرصوص” (سیسہ پلائی ہوئی دیوار) کا آغاز کیا۔انہوں نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دشمن کو شکست فاش دینے کی حکمتِ عملی بنائی۔یہ ایک کثیر الجہتی جوابی حملہ تھا، جس میں ہندوستانی فوجی ٹھکانوں اور ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔اس آپریشن کی کامیاب قیادت اور اعلیٰ حکمت عملی پر، حکومتِ پاکستان نے 20 مئی 2025ء کو جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی، جو ایوب خان کے بعد پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کسی کو یہ اعزاز ملا
آج، اس تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم اپنے بہادر محافظوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔ اپریل-مئی 2025 میں دشمن کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں اور فضائی جارحیت کے جواب میں، پاکستان کی مسلح افواج نے "معرکہ حق” کے نام سے ایک کثیر الجہتی آپریشن کیا۔ اس حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر تمام عسکری قیادت کا کردار قابل تحسین ہے۔ یہ صرف ایک فوجی کارروائی نہیں تھی، بلکہ یہ قومی یکجہتی، عسکری مہارت اور ناقابل تسخیر دفاع کا عملی ثبوت تھا۔پاک فضائیہ نے دشمن کے جدید طیاروں کو فضائی جنگ میں شکست دی اور ملکی فضائی حدود کا دفاع کیا۔پاک فوج کے سائبر وارئیرز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کیا۔آپریشن بنیانُٗ مرصوص دشمن کے لیے ایک فولادی دیوار ثابت ہوا، جس نے دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناگزیر ہے۔اس آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر دشمن نے مستقبل میں کوئی بھی مہم جوئی کی، تو اسے پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ہمیشہ اسی طرح ملک و قوم کی حفاظت کے لیے کوشاں رہے گی۔
اپنے خطاب میں قائم مقام پرنسپل میاں محمد احمد نے بھی اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کامیاب قیادت کے حوالے سے کہا کہ ان کی کامیاب حکمتِ عملی کی بدولت پاکستانی افواج نے فتح مبین حاصل کی اور دشمن کو شکستِ فاش دی۔ انہوں نے عوام اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے قومی اتحاد بنیادی ضرورت ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار، علم اور نظم و ضبط کے ذریعے ملک کے روشن مستقبل میں حصہ ڈالیں

