Contact Us

سول ملٹری ریلیشنز کے حوالے سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بہاولنگر کیمپس میں سیمینار‎

Civil Military Relations Seminar BWN Campus

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بہاولنگر کیمپس میں سول ملٹری ریلیشنز کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جناب میجر جنرل تبسّم حبیب، ہلال امتیاز (ملٹری) نے بطور ”مہمان خصوصی” سیمینار کی صدارت کی۔ اس موقع پر بریگیڈئیر علی زاہد و دیگر آرمی افسران کے ساتھ ڈائریکٹر کیمپس   ڈاکٹر رفاقت علی باجوہ، فیکلٹی ممبران، ایڈمنسٹریشن اور مختلف شعبہ جات کے طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔ میجر جنرل تبسّم حبیب کا شمار پاک فوج کے اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس افسران میں ہوتا ہے،اور وہ بطور کمانڈنگ آفیسر انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے 1991 میں کمیشنڈ حاصل کیا، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کنگز کالج برطانیہ سے گریجویشن اور کینیڈی سکول اور ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے تعلیم حاصل کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل تبسّم حبیب نے پاکستان آرمی کی ملک کے لیے خدمات کے تناظر میں حقائق سے شرکاء کو آگاہ کیا اور پاکستان کو درپیش ملکی و غیر ملکی مسائل کے تناظر میں پاک آرمی کے کردار پر بھرپور روشنی ڈالی۔ میجر جنرل تبسّم حبیب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل مملکت خداداد پاکستان کا بیش قیمت سرمایہ ہے اور اس بات پہ زور دیا کہ تمام متحد ہو کر پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں