ڈیلر مافیا نے یوریا کھاد کا خودساختہ مصنوعی بحران پیدا کرکے کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا : راؤ فاروق تحصیل صدر کسان اتحاد
چنی گوٹھ (نامہ نگار)یوریا کھاد کو مافیا بلیک میں فروخت کرنے لگا کسانوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ڈیلر مافیا نے یوریا کھاد کا خودساختہ مصنوعی بحران پیدا کرکے کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار کسان اتحاد کے تحصیل صدر راؤ فاروق و دیگر کاشت کاروں ملک رضوان محمد ارشد محمد اخلاق نے بلیک میں کھادبیچنے والے مافیا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو گفتگو میں بتایا کہ گندم کی فصل کو یوریا کھاد ڈالنے کا دورانیہ شروع ہوتے ہی اب تک کھاد ڈیلرز کی یوریا کھاد کی پرائیویٹ دکانداروں پر مہنگے داموں فروخت اور یوریا کا مصنوعی بحران پیدا کرکے یوریا کھاد کی سرکاری قیمت سے ذائد بلیک ریٹ پر 2900 روپے تک فی بوری فروخت کرکے کسانوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیگر علاقوں میں کھاد ڈیلرز اور دکانداروں کی جانب سے یوریا کھاد بلیک میں فروخت کرکے کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ کھاد ڈیلرز مافیا نے کسانوں اور کاشتکاروں کو لوٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر کھاد ذخیرہ کر رکھی ہے اور یوریا کھاد مقررہ کنٹرول ریٹ قیمت کے بجائے 2900 روپے سے بھی زائد فی بوری فروخت کی جارہی ہے کسان اور کاشتکار کھاد کے حصول کے لیے کھاد ڈیلرز اور دکانداروں کی منتیں ترلے کرنے پر مجبور ہیں اور مہنگے داموں یوریا کھاد خریدنے پر مجبور ہیں گندم کی فصل کو یوریا کھاد وقت پر نہ ملنے سے گندم کی فصل کو شدید نقصان اور گندم کی پیداوار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاشتکاروں کو یوریا کھاد مقررہ ریٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے یوریا کھاد کی مقررہ قیمتوں پر آسان دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اور کسانوں کاشتکاروں کو لوٹنے والے کھاد ڈیلرز اور دکانداروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔