وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس

Selection board of Professor at iub

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ اراکین ڈاکٹر محمد افضل، رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ، حمید رضا صدیقی، ممبر سینڈیکیٹ اور ڈاکٹر مظہر سعید، چیئرمین بورڈ آفس بہاولپور،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور مختلف جامعات سے آئے ہوئے مضامین کے ماہر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پروفیسرکی تعیناتی کے لیے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارسی، سوشل ورک، سرائیکی، ایجوکیشن، عربی، شماریات، ریاضی، انٹامولوجی، پلانٹ پتھالوجی، ہارٹیکلچر، سوائل سائنسز، فوڈ ٹیکنالوجی،میڈیا سٹڈیز اور پتھالوجی اور اسی طرح  ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تعیناتی کے لیے شعبہ کیمپوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، تاریخ، ا سلامک سٹڈیز، انگلش لٹریچر، اردو اینڈ اقبالیات، ایجوکیشن، ایجوکیشن ٹریننگ، عربی، شماریات، باٹنی، زوالوجی، ٹیلی کیمونیکیشن انجینئرنگ، کیمپوٹر سسٹم انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، انیمل بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، ایپیڈیمولوجی اینڈ پبلک ہیلتھ، لائیوسٹاک پروڈیکشن اینڈ مینجمنٹ،فزیالوجی، مائیکروبائیولوجی، فارماکالوجی، کلینیکل میڈیسن اینڈ سرجری، انٹامولوجی، پلانٹ پتھالوجی، سوائل سائنسز، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ افیسر زموٹر ٹرانسپورٹ ڈویژن (بہاولنگر اور رحیم یارخان کیمپس) کے لیے امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے۔ اجلاس میں پروفیسرز کی آسامیوں کے لیے 49امیدواروں اورایسوسی ایٹ پروفیسرز کے لیے 89امیدواروں سے انٹرویوز لیے گئے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ آفیسر زکی آسامیوں کے لیے 10امیدوار شریک ہوئے۔

Selection board of Professor at iub 2

مزید پڑھیں