تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پٹرول سستا کیا، وزیراعظم

Shehbaz sharif

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پٹرول سستا کردیا، جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان بے اندازہ ترقیاں کرتا، چار برس میں  ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔ 

کراچی کے ایک روزہ دورے پر تاجر اور صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا اس وقت کوئی سیاسی افراتفری نہیں تھی، ہمارے دور میں جدید بجلی کے منصوبے لگے، لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی تو پھر کیوں شروع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کو جب عدم اعتماد کی کامیابی کا پتا چلا تو پٹرول کی قیمتیں سستا کرنے کا مشورہ دیدیا، یہ اگلی حکومت کے لیے جال بچھایا جارہا تھا، ہماری ایک سیاسی مجبوری بھی تھی سرمنڈتے اولے پڑے، ساڑھے تین سالوں انہوں نے عام آدمی کوایک دھیلے کا ریلیف نہیں دیا، ساڑھے تین سالوں میں قرضے ہی قرضے لیے گئے۔ ماضی کی حکومت نے 22ہزارارب کے قرضے لیے، ساڑھے تین سالوں میں 80 فیصد قرضوں میں اضافہ ہوا
انہوں نے بھارت سے ملکی اقتصادی صورتحال کا موازنہ  کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پاؤں تلے روند سکتے ہیں، ہم جوہری میدان میں اسے بدترین شکست دے سکتے ہیں لیکن آئی ٹی شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں ہم مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان آئی ٹی میں 15 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے امپورٹ پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی جبکہ لگثرری آئٹم پر کچھ دورانیہ کے لیے پابندی لگائی ہے، ہم گاڑیاں منگوالیں اور غریب کو ٹوٹی سائیکل بھی نہ ملے، سامان تعش پرپابندی سے 4 ارب ڈالر بچاتے ہیں تو یہ خوردنی تیل پر لگے گا۔شہباز شریف نے ہا کہ مشکل آن پڑی ہے تو قربانی دینا ہوگی، سی پیک پر لگنے والے الزامات سے چین بہت ناراض ہوا تھا، چین نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی، بیواؤں کے پاس دودھ کے پیسے نہیں ہیں، ایک طرف اشرافیہ ہر چیزامپورٹڈ اشیا منگواتی ہے، امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگانا صحیح قدم ہے، امپورٹڈ اشیا پرپابندی سے لوکل انڈسٹریز کو فائدہ ہو گا۔ کاروباری حضرات پاکستان کے عظیم معمارہے، اگرہم اکٹھے ہو کر دن رات محنت کریں گے تو اگلے پانچ سے 10 سال میں ملک کی تقدیر بدل جائے گی، جرمنی، جاپان آج کہاں سے کہاں پہنچ گئے، کیا ہماری تقدیرمیں لکھا ہے غریب اوربھکاری رہیں گے۔ ساڑھے 3 سالوں میں معیشت کا بیڑہ غرق ہوا، شو منتر سے نہیں دن رات محنت اور قربانی دینا ہو گی، اگرہم اسی طرح رہے تو پھر 500 سال بھی حالت نہیں بدلے گی، دن رات محنت کریں گے تو ترقی کریں گے، بھارت تعلیم، ایکسپورٹ، آئی ٹی سمیت ہرچیزمیں کہاں سے کہاں چلا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پانی کے حوالے سے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائیں گے تو مسئلہ حل ہو جائے گا، سعودی عرب کی ایک ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ ٹیبل پر موجود ہے، سندھ حکومت عقیل کریم ڈھیڈی، موتی والا کو ساتھ بٹھائے، سارے صوبوں میں آئی ٹی ٹاوربننے چاہئیں۔پاکستان نے اگر آگے بڑھنا ہے تو ایکسپورٹ پر توجہ دینا ہو گی، قومیں اس طرح نہیں بنتی بینک سے لون لیا اور پھر معاف کرا لیا، قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو وقت کی قدر کرتی ہیں، ایکسپورٹ کے لیے انڈسٹریل زون بنائے جائیں، چین پربھونڈے الزامات لگائے گئے، چین دوبارہ راضی ہوگیا ہے۔ 

مزید پڑھیں