فیض حمید ٹرائل کا بتانے والے عمران کون ہوتے؟ اگرانکا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو اوپن ہی ہوگا: سکیورٹی ذرائع کا سخت ردعمل
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے جس پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔ اس معاملے پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتےہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟ ذرائع نے بتایاکہ اگربانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا، ساری دنیا کو پتا چلےگا بانی چیئرمین کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے