Contact Us

گوادر پورٹ اتھارٹی پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، تمام 8 دہشت گرد ہلاک، دو سیکیورٹی اہلکار شہید

Security forces neutralise eight BLA insurgents attempting to breach GPA complex in Gwadar

راولپنڈی: انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی پی اے گوادر پر حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 8 دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے کامیابی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بہاردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، 35 سالہ سپاہی بہار خان اور 28 سالہ سپاہی عمران علی نے جام شہادت نوش کیا۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

مزید پڑھیں