Advertisements

سیکریٹری دفاع اور آئی جی پنجاب کی الیکشن کی سیکیورٹی فراہم کرنے سے سے معذرت

ECP constitutes a high powered committee to probe into the allegations of Commissioner Rawalpindi
Advertisements

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت  الیکشن کمیشن میں ہونیوالے مختلف اجلاسوں کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

Advertisements

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی جی پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی اور بتایا کہ پولیس اس وقت مردم شماری کرنے والوں کے ساتھ ڈیوٹی کررہی ہے جبکہ رمضان میں بھی پولیس اہلکاروں کی اضافی ڈیوٹی ہوگی

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن 2018 کے دوران 3 ہزار 330 انتخابی مہم کے پروگرامات کا انعقاد ہوا، الیکشن کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت 40 ہزارٹیچر مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، موجودہ حالات میں صاف شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

سیکریٹری دفاع نے الیکشن کمیشن کوملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی اور آگاہ کیا کہ پاک فوج کیلئے سرحدوں اور ملک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری دفاع نے انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کردیا ہے، پاک فوج الیکشن کیلئے صرف کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فراہم کی جاسکتی ہے، پاک فوج کے جوان الیکشن کی اسٹیٹک ڈیوٹی کیلئے فراہم نہیں کئے جاسکتے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کو پولنگ ہوگی، اس کے علاوہ شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔