Advertisements

دوسرا رانا ٹائیگر والی بال آل تحصیل اوپن نائٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح آتش بازی کا مظاہرہ

Second Rana Tiger Volleyball All-Tehsil Open Night Tournament opens spectacularly with fireworks display
Advertisements

ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور فیاض خان پٹھان اور صدر مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد رانا ذوالفقار احمد نے ربن کاٹ کر کیا

اللہ آباد(نامہ نگار)دوسرا رانا ٹائیگر والی بال آل تحصیل اوپن نائٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور فیاض خان پٹھان اور صدر مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد رانا ذوالفقار احمد نے اپنے دیگر عہدے داران کے ہمراہ ربن کاٹ کر کیا۔افتتاحی تقریب میں معزز شخصیات،کھیلوں سے وابستہ افراد،مقامی عمائدین اور والی بال کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،جبکہ ڈھول کی تھاپ نے تقریب کو مزید پُرجوش اور یادگار بنا دیا۔

Advertisements

تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور فیاض خان پٹھان اور صدر مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد رانا ذوالفقار احمد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلیں صحت مند معاشرے کے قیام،نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور باہمی محبت و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایسے کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع ملتے ہیں اور علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

انہوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا فرحان احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگا۔اس ایونٹ میں مہمانانِ اعزاز کے طور پر رانا افتخار خرم،رانا نومی، شیخ عادل ارشد،ایاز خان بلوچ،چوہدری بشیر احمد، ایم اے خالق بھٹی،سید ارسلان بخاری،خرم شہزاد، عامر لبانہ،سہیل احمد،جام شفیق احمد میتلا اور رئیس شہزاد احمد انچارج پولیس چوکی نے شرکت کی۔