Advertisements

قومی اسمبلی میں دوسرا نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور

Minorities candidates of national assembly list issued,PTI out
Advertisements

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور، نیب 50 کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 50 کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار سے خارج، چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز بھی دے سکیں گے۔

Advertisements

ترمیمی بل کے ذریعے نیب قانون کی سیکشن 16 اور 19 ای میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3 سالہ توسیع کی جا سکے گی۔ ملزم کے خلاف اسی علاقے کی احتساب عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا جہاں جرم کا ارتکاب ہوا ہو۔

ہائی کورٹ کی مدد سے ملزم کی نگرانی کی اجازت دینے کا نیب اختیار بھی ختم کر دیاگیا ہے جبکہ نیب تحقیقات کے لیے کسی سرکاری ایجنسی سے مدد نہیں لے سکے گا۔