چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی دوسری ملاقات, اہم امور پر گفتگو
Advertisements
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان تین دن میں دوسری اہم ملاقات ہوئی
ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات افطاری سے کچھ دیر قبل ہوئی، دونوں معزز ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں کافی دیر تک جاری رہی
Advertisements
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وضاحتی بیان بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مشاورت سے جاری ہوا، دونوں معزز جج صاحبان نے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔