ایس ای میپکو بہاولپور یعقوب احمد گدار کا سیکنڈ سب ڈویژن کا سرپرائز وزٹ ایڈیشنل ایس ای میپکو اور اسسٹنٹ منیجر میپکو کی بریفنگ
انہوں نے ریکوری اور لائن لاسز کو دیکھ کر ایڈیشنل ایس ای میپکو ممتاز علی سولنگی اور اسسٹنٹ منیجر میپکو خادم حسین سندھو کو شاباش دی
عوام کی سہولت کے لیے حکومت کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل کو سنا جاتا ہے ایڈیشنل ایس ای ممتاز علی سولنگی
احمد پور شرقیہ (نمائندہ خصوصی) ایس ای میپکو بہاولپور یعقوب احمد گدار نے سیکنڈ سب ڈویژن کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ایس ای میپکو ممتاز علی سولنگی اسسٹنٹ منیجر میپکو سیکنڈ سب ڈویژن چوہدری خادم حسین سندھو نے ان کو بریفنگ دی انہوں نے سیکنڈ سب ڈویژن لاںن لاسز اور ریکوری کے اعداد و شمار کو چیک کیا اور انہوں نے ریکوری اور لائن لاسز کو دیکھ کر ایڈیشنل ایس ای میپکو ممتاز علی سولنگی اور اسسٹنٹ منیجر میپکو خادم حسین سندھو کو شاباش دی اور کہا اس کام کو اور تیز کریں نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں جن کے ذمے میپکو کے بقایہ جات ہیں ان سے وصولی کو یقینی بنایا جائے
میپکو سیکنڈ سب ڈویژن کے تمام ملازمین شاباش کے مستحق ہیں نا دہندگان کے خلاف بلا خوف و خطر وصولی کو یقینی بنایا جائے جن جن لوگوں نے بجلی کے کنکشن ختم کرا کے سولر پلیٹوں پر اپنے بجلی کا انتظام کیا ہوا ہے ان کے ذمے بھی جو بقایاجات ہیں وہ بھی وصول کیے جائیں بعد میں ایڈیشنل ایس سی میپکو ممتاز علی سولنگی نے ریڈنگ سیکشن کا دورہ کیا انہوں نے میٹر انسپیکٹر فاروق جمال احمد چوہدری وحید احمد ایچ ایچ یو کمپیوٹر انچارج کو بتایا کہ میٹر پر جو ریڈنگ ہے اس کے مطابق بیج بنائے جائیں تمام میٹر ریڈر ہر میٹر کی ریڈنگ کریں اور اس کی موبائل کے ذریعے تصویر بنائیں اور میٹر انسپیکٹر فاروق جمال احمد ہر بیچ کو خود چیک کریں اس موقع پر ایڈیشنل ایس ای ممتاز علی سولنگی نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل کو سنا جاتا ہے اور ان کے کام موقع پر ہی کیے جاتے ہیں