گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ میں سکوڈ ڈے اور کلچر ڈے کا انعقاد

تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ فوزیہ منیر نے کی
ڈائریکٹر تعلیمات کالجز ڈاکٹر محمد ابراہیم، پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب شاہد سراج اور وائس پرنسپل محمد ایوب عالم مہمان خصوصی تھے
احمد پور شرقیہ ( ) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ سکوڈ ڈے اور کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ فوزیہ منیر نے کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر تعلیمات کالجز بہاولپور ڈاکٹر محمد ابراہیم، پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب شاہد سراج اور وائس پرنسپل محمد ایوب عالم تھے مہمان خاص ککے طور پر ریٹائرڈ پرنسپل نجمہ چشتی، ریٹائرڈ وائس پرنسپل مسز حمیدہ، ریٹائرڈ لائبریرین روبینہ چشتی تھی اس مو قع پر کالج ہذا میں خوبصورت جالیاں صحرائی ایکو سسٹم اور نالائی ایکو سسٹم جیسے منفرد باڑ سے سجائے گئے تھے 14مارچ 2023کو سالانہ سپورٹس ڈے بھی منایا گیا جس میں میو زیکل چیسٹرز 100میٹر کی دوڑ رسہ کشی، بیڈ منٹن کے مقابلے بھی منعقد ہو ئے اول، دوئم اور سوئم آنے والے طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئی۔ جشن بہاراں کی تقریب کی سلسلے میں 15مارچ 2023کو رنگا رنگ ثقافتی، اسٹالز بھی لگائے گئے جس کا مقصد پاکستان اور پنجاب کی صوبائی ثقافت کو اجاگر کر نا اور باہمی بھائی چارہ، اخوت کو فروغ دینا تھا۔ پنجاب کی ثقافت کے ساتھ ساتھ سندھ، خیر بختون، بلوچستان اور سرائیکی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ طالبات نے ثقافت کو بھر پور انداز میں پیش کیا اس مو قع پر طالبات نے مختلف قسم کے ماڈل بھی تیار کیے ہو ئے تھے جس میں مٹی کے برتن، جیپ ریلی کا ماڈل اور چاٹی کی لسی، مکئی کی روٹی اور سرسوں کا ساگ مہمانوں کو پیش کر نے کے لیے تیار کیے گئے تھے بچیوں نے سندھ کا خاص لباس تیار کیا ہوا تھا جو کہ سندھی ثقافت کا مکمل آئنہ نظر آرہا تھا۔ ڈائریکٹر کالج محمد ابراہیم نے تمام اسٹالزکا دورہ کیا اساتذہ اور طالبات کی تمام کاوشوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں سراہا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
پنجاب کی ثقافت پورے پاکستان کے علاقائی رنگ امتزاج مو جود ہے۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاندار پنجاب کا کلچر ڈے منانے پر کالج ہذا کی پرنسپل تمام سٹاف اور طالبات کی تعریف کی ثقافتی شعبوں میں کالج اور یو نیورسٹی کے طالبات کی ترجیحا حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پنجاب کی ثقافت پاکستان ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا کی بہترین ثقافت میں شمار کیا جاتا ہے۔ پنجاب کی ثقافت ہماری پہچان ہے۔