اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلامیہ یونیورسٹی کے 18000طلباء وطالبات کے لیے 92کروڑ روپے سے زائد کے سکالرشپس

VC IUB

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 18000طلباء وطالبات کے لیے 92کروڑ روپے سے زائد کے سکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔ مالی امداد کے سب سے بڑے پروگرام کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور داخلوں کے لیے طلباء و طالبات اور والدین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔اس بات کا اظہار وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ فنانشل ایڈ کوڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کیا گیا۔ سال 2018-19میں ان وظائف کی مالیت 24کروڑ روپے تھی جو بڑھ کر 92 کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور احساس سکالرشپ سکیم، ایچ ای سی نیڈ بیسڈ، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز، ایچ ای سی یو ایس ایڈ، پاکستان سکاٹش سکالرشپ سکیم، بیت المال اور مورا سکالرشپ سکیم کے تحت کروڑوں روپے کے سکالرشپس دیئے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی اپنے ذرائع سے بھی 5000 سے زائد طلباء وطالبات کو 5 کروڑ روپے مالیت کے وظائف دے رہی ہے۔ فنانشل کرائسس کے نام سے مالی مدد کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جو ان طلباء وطالبات کے لیے مختص ہے جو خراب مالی حالات اور کسمپرسی کی وجہ سے یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکتے۔ اسی طرح فیس معافی پروگرام کے تحت بھی سینکڑوں طلبا مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں