Contact Us

ڈاکٹر اطہر محبوب کی تحصیل کوٹ ادو میں منعقدہ اسکالرشپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت

Scholarship Award Ceremony at Kot Addu

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی مشتاق احمد گورمانی،کیرئیر کونسلنگ اینڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت تحصیل کوٹ ادو میں منعقدہ اسکالرشپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گورمانی فاؤنڈیشن کی جانب سے مشتاق احمد گورمانی،کیرئیر کونسلنگ اینڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت تحصیل کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ میں منعقدہ اسکالرشپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور اور گورمانی فاؤنڈیشن کے درمیان الائیڈ میڈیکل ڈسپلن، فارمیسی، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کیمسٹری کے انڈرگریجویٹ پروگراموں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور محترمہ صائمہ امین خواجہ،بورڈ آف گورنرز گورمانی فاؤنڈیشن لاہور نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام حسن عباسی، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراور منصور احمد کیرئیر کونسلنگ آفیسر گورمانی فاؤنڈیشن بھی موجود تھے۔

An MoU between Gormani Foundation and IUB

مزید پڑھیں