Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور سے علماء کرام کی ملاقات اور ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات بارے تبادلہ خیال

Scholars meeting with Commissioner Raja Jahangir Anwar

بہاول پور: 27/ستمبر: کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور سے علماء کرام نے ملاقات کی اور ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی بھی موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے تمام انتظامی امور بروقت مکمل کیے جائیں۔ کمشنر بہاول پور سے ملاقات کرنے والے علماء کرام میں صاحبزادہ محمد ریاض احمد اویسی، صاحبزادہ محمد افضل صابری، مفتی مطلوب احمد سعیدی، علامہ غلام دستگیر قادری، علامہ عبدالرشید قادری، قاری محمد اقبال قادری، علامہ عابد حسین نقشبندی، قاری محمد جاوید صابری، علامہ عابد حسین اویسی، قاری ریاض حسین گولڑوی، قاری محمد جاوید اقبال مہروی، صاحبزادہ کوکب ریاض اویسی، حافظ محمد مکی قادری، علامہ طاہر عباس قادری، صاحبزاد ہ ثاقب رضا اور حافظ محمد حسنین ریاض شامل تھے۔

مزید پڑھیں