اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کا پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ

Muhammad Al-Jaddan Finance Minister Saudi Arabia

سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کاکہنا ہےکہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا بجٹ چار ارب ڈالر سے زائد سرپلس ہوگیا ہے، سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی چار ارب ڈالر رکھے گا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مہنگائی کے اثرات سے نبرد آزما اتحادی ملکوں کی مدد کرے گا۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی سپورٹ کیلئے رکھوائے تین ارب ڈالرز کی مدت پہلے ہی بڑھا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں