چوہدری سعود مجید اورچوہدری سعد مسعود کا ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر سے ان کے والد محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت
چوہدری سعود مجید اور چوہدری سعد مسعود نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر چوہدری سعد مسعود نے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ چوہدری جاوید اختر سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر احمد پور شرقیہ رانا طاہر اقبال ، سابق تحصیل نائب ناظم رئیس عبد الوحید ، چوہدری احسن فاروق ، میاں حسنین الطاف ، جان محمد چاہل ، رئیس عبدالقیوم ، ملک صفدر پکھیوار ،فیاض خان بلوچ ، ایاز خان لاشاری ، عمران اشرف ایڈووکیٹ ، محمد طاہر ، فہیم خان عباسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری سعود مجید اور چوہدری سعد مسعود نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اس دکھ کی گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

