سردار ندیم لاشاری کا بیٹا ڈاکٹر شیراز اور بھائی محمد وسیم قتل تین دیگر زخمی

فائرنگ کرنے والے قریبی رشتہِ دار ہیں جو جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تین زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا
ہیڈ راجکاں: چک نمبر 43 ڈی این بی شاہی والا میں معمولی تلخ کلامی پر لڑائی ہوگئی ۔کلیم اللہ ، انعام اللہ، اور اختر ثانی وغیرہ کی انکے قریبی رشتہ دواروں ڈاکٹر شیراز ولد ندیم ، وسیم ولد اجمل اسد ولد اجمل اور سجاد ولد اجمل ساکنائے چک نمبر 43 ڈی این بی سے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی طول پکڑ گئی کلیم اللہ وغیرہ نے دوسری پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتجہ میں شیراز اور وسیم نےموقع پر دم توڑ دیا اسد ولد اجمل کو سینے کی دائیں اور بائیں جانب فائر لگا سجاد ولد اعظم اور شہزاد لاشاری زخمی ہوئے- زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ڈیڈ باڈیز کو سول ہسپتال احمد پور منتقل کیا گیا ہے ۔ملزمان موقع سے فرار ہو گئےتا حال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی -پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے