پی ٹی آئی اپنی حرکتوں کی وجہ سے عوامی مقبولیت کھو چکی سردار ملک خالد محمود وارن سابق ایم پی اے مسلم لیگ ( ن )
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی حرکتوں کی وجہ سے عوامی مقبولیت کھو چکی ہے۔ خصوصاً نومئی کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔ اُ س کی قیادت نے نوجوانوں کو اپنے مفا دمیں استعمال کرکے چھوڑ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ( ن ) لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔ اور اپنی رہائش گا ہ پر ( ن ) لیگ کے کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔