Contact Us

سردار ملک عامر یار وارن کی پی ٹی آئی سے علیحدگی پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

Sardar Malik Aamar Yar Warran quits PTI and join hands with Prince Bahawal Abbasi

ہم نے نو مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور اب بھی کرتے ہیں – ہم ضلع بہاولپور کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام نشستوں پر پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں آزاد امیدواروں کے پینل کھڑے کریں گے پرنس بہاول عباسی کےاس ضمن میں جو بھی فیصلے ہوں گے وہ ہمیں قبول ہوں گے ہم نے انہیں مکمل اختیارات سونپ دیے ہیں

ہم نواب صاحب کی رعایا ہیں پرنس بہاول عباسی کا گھر ضلع بہاولپور کا سب سے سب سے بڑا گھر ہے جس کا ہم نے ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ہم انشاء اللہ پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں ضلع بہاولپور کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا ازالہ کریں گے سردار ملک عامر یار وارن کا دھوڈکوٹ میں پرنس بہاول عباسی کی موجودگی میں بڑے اجتماع سے خطاب

دھوڑ کوٹ (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور پی ٹی ائی کے رہنما سردار ملک عامر یار وارن نے بھی تحریک انصاف کو گڈ بائی کہہ دیا آپ اور اپنے گروپ کی جانب سے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی قیادت میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر دیا دھو ڑکوٹ میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار ملک عامر یار وارن نے پرنس بہاول عباسی کی موجودگی میں کہا کہ ہم نے نو مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور اب بھی کرتے ہیں یہ مملکت خداداد پاکستان کے لیے اچھا عمل نہیں تھا- انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر پرنس بہاول خان عباسی کی قیادت میں آزاد امیدواروں کے پینل کھڑے کیے جائیں گے پرنس بہاول عباسی کےاس ضمن میں جو بھی فیصلے ہوں گے وہ ہمیں قبول ہوں گے ہم نے انہیں اس ضمن میں مکمل اختیارات سونپ دیئے ہیں

دھوڑ کوٹ میں سردار ملک عامر یار وارن کے گروپ کے اراکین کے اجتماع کا منظر پرنس بہاول خان عباسی بھی موجود ہیں

سردار ملک عامر یاروارن نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ ہم پرنس بہاول عباسی سمیت گروپ کے تمام آزاد امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے- ان کا کہنا تھا کہ ہم نواب صاحب کی رعا یا ہیں- پرنس بہاول عباسی کا گھر ضلع بہاولپور کا سب سے بڑا گھر ہے جس کا ہم نے ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم انشاءاللہ منتخب ہوکر پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں ضلع بہاولپور کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے اپنے گروپ کے ساتھیوں کی آمد پر
ان سے اظہار تشکر کیا- خیال رہے کہ سردار ملک عامریا وارن این اے 167 سے پی ٹی ائی کے امیدوار تھے- سردار ملک عامر یاروارن قبل از یں اسی حلقے سے 2002ء میں مسلم لیگ ق اور 2008 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بھی منتخب ہو چکے ہیں

مزید پڑھیں