اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سردار ملک عامر یار وارن کی ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات انتخابی صف بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال

ڈیرہ نواب صاحب سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار ملک عامر یار وارن صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں

صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کے قریبی ساتھی مجاہد حسین جوگی اور دیگر بھی ہمراہ تھے دونوں رہنماؤں نے علیحدگی میں بھی گفتگو کی

ڈیرہ نواب صاحب( خصوصی رپورٹ)  سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار ملک عامر یاروارن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این 166 کی حدبندی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تازہ تبدیلی اور  چنی گوٹھ ،کلاب اور دیگر علاقوں کو این اے 165 یزمان میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کے بعد صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں  ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی ان کے قریبی ساتھی مجاہد حسین اور یوگی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے- اس ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورتحال اور انتخابی صف بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا -بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں پرنس بہاول خان عباسی اور  سردار ملک عامر یار  وارن   نے علیحدگی میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اہم نوعیت کے فیصلے کیے

مزید پڑھیں