مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار خالد محمود وارن کی لاہور میں میاں شہباز شریف سے ملاقات
خانیوال کے نو منتخب ایم پی اے رانا محمد سلیم بھی ہمراہ تھے۔شہباز شریف نے رانا محمد سلیم اور ان کے ساتھیوں کو مدعو کیا تھا
سردار ملک خالد محمود وارن نے میاں شہباز شریف کو ضلع بہاول پور کی سیاسی صورتحال اور جماعت کے تنظیمی امور پر بریفنگ بھی دی
لاہور(پ۔ر)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بہاول پور کے جنرل سیکرٹری سردار ملک خالد محمود وارن نے پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے لیگی ایم پی اے رانا محمد سلیم اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔شہباز شریف نے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم کو اپنی اقامت گاہ پر مدعو کیا تھا،جس میں ان کے ساتھ انتخابی مہم میں شریک سردار خالد محمود وارن اور دیگر ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نے رانا محمد سلیم کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد دی اور ملک خالد محمود وارن سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کیا، جنہوں نے رانا محمد سلیم کی انتخابی کامیابی کو یقینی بنایا۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری جنرل سردار ملک خالد محمود وارن نے شہباز شریف کو ضلع بہاول پور کی سیاسی صورتحال اور جماعت کے تنظیمی امور کے بارے بریفنگ دی۔