سردار فیض خان خاکوانی نے پی پی 253 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Faiz Khakwani

میں قاضی عدنان کے ساتھ نہیں ہوں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا صحافیوں سے گفتگو

اوچ شریف(کرائم رپورٹر)    سیاسی سماجی شخصیت سردار فیض خان خاکوانی نے پی پی 253 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا -ا تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کی  سیاسی سماجی شخصیت و سابق ضلع کونسل وائس چیئرمین سردار فیض خان خاکوانی نے بی پی 253 سے آزاد حیثیت میں ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سابقہ کونسلر اور ضلع کونسل وائس چیئرمین رہا ہوں اور اپنے دور اقتدار میں عوام کے مسائل اور ترقیاتی فنڈ سے علاقے کی محرومیوں کو ختم کیا ہے انشائاللہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی اپنے مخالفین کو ٹف ٹائم دونگا اور عوام مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور میں تردید کرتا ہوں میں قاضی عدنان کے ساتھ نہیں ہوں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا مجھے میرے سپوٹران ڈاکٹر ارشاد کھر والا سابق کونسلر شاہد شاہ جیلانی سابق کونسلر ملک صدیق بھٹہ سابق چیئرمین سید ساجد بخاری ملک حضوربخش اسلم سولنگی جواد خان وقاص خان خاکوانی و شہریوں کی کثیر تعداد کی حمایت حاصل ہے انشائاللہ ایم پی اے کا الیکشن جیت کر علاقے کی تقدیر بدل دوں گا اور علاقے کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرنا میری اولین ترجیح ہوگی میرا جینا مرنا حلقے کی عوام کے ساتھ ہے انشائاللہ جیت ہمارا مقدر بنے گی بعد ازاں سپورٹران نے ان کو الیکشن لڑنے پر خوش آمدید کہاب

مزید پڑھیں