ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کا ریلوے سٹیشن بہاول پور اور سمہ سٹہ کا دورہ

Saqib Zafar visits Bahawalpur and Samastha Railway Stations

سمہ سٹہ( نامہ نگار)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے ریلوے سٹیشن بہاول پور اور ریلوے سٹیشن سمہ سٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں ریلوے سٹیشن کی صفائی ستھرائی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ ریلوے کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور سٹیشن سے لال سہانرا تک سفاری ٹرین کے منصوبہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ خطہ میں سیاحت کے فروغ میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیشن پر صفائی ستھرائی کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیشن کے نزدیک تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

Saqib Zafar visits Bahawalpur and Samastha Railway Stations 2

مزید پڑھیں