Advertisements

شالیمار ٹاؤن ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، راؤ کالونی اور محلہ سرور شاہ کی گلیوں میں گٹروں کا گند ہ پانی تالاب کا منظر پیش کررہاہے

Sanitary conditions worsened in city AhmedpurEast ,citizens urge Deouty Commissoner Bahawalpur to intervene.
Advertisements

پورے شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال سیوریج لائن بند ہونے سے پانی سڑکوں پر کھڑا ہے بلدیہ صورت حال پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی

بلدیہ میں بار بار شکایت درج کراتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہا ول پو رسے اصلا ح احوال کا مطالبہ

Advertisements


احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) پورے شہر میں صفائی کی  ابتر صورت حال سے شہر ی پریشان ، سیوریج لائن بند ہونے سے پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے شہری پریشان ۔ بلدیہ صورت حال پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے شہر بھر میں صفائی کی صورت حال انتہائی بد تر چکی ہے جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ اور گلی محلوں میں ہرجگہ کوڑاکرکٹ بکھراپڑاہے۔ اوپر سے رہی سہی  کسر سیوریج لائن کی بندش نے پوری کردی ہے۔
 محلہ سرور شاہ، شالیمار ٹاؤن ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، اور راؤ کالونی کی گلیوں میں گٹروں کا گند ہ پانی تالاب کا منظر پیش کررہاہے جس سے بد بو او ر تعفن اُٹھ رہاہے۔ سڑکون پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ گند ے پانی کی وجہ سے مچھروں کی افرائش میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیاہے۔ اس سار ی صورتحال پر قابو پانے میں بلدیہ کا عملہ مکمل ناکام ہوچکاہے۔ شہریوں محمد طاہر ، اسلم ، عبدالغفار، ااعجاز احمد نے بتا یا کہ بلدیہ میں بار بار شکایت درج کراتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہا ول پو رسے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔