ایم این اے شپ کے دوران تقریباً پونے سات سو کروڑ روپے کے منصوبہ جات مکمل کرائے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی

Sami-ul-Hasan Gilani conversation with journalists

میرے 130 کروڑ روپے کے منصوبہ جات پائب لائن میں ہیں مہر محمد صدیق کے بھتیجے مہر محمد ارسلان ظفر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ایم این شپ کے دوران تقریباً پونے سات سو کروڑ روپے کے منصوبہ جات مکمل کرائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع سراج پور میں سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے بھتیجے اور مہر ظفر محمود کے بیٹے مہر محمد ارسلان  ظفر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے 130 کروڑ روپے کے منصوبہ جات پائب لائن میں ہیں جن میں پختہ سڑکیں ، سولنگ اور ٹف ٹائل کے منصوبہ جات شامل ہیں جن پر آئندہ چند روز میں کام شروع ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے ، اس موقع پر سابق ایم این اے کے معتمد خاص اجمل خان ، قاضی محمد عارف ، رانا ساجد غفار ، ڈاکٹر ہمایوں صدیق ، مہر عدنان فلک ، مہر فرحان ظفر ، مہر عاصم حلیم ، سلیمان ظفر اور دیگر موجود تھے ۔

مزید پڑھیں