مخدوم سمیع الحسن گیلانی قومی صاحبزادہ محمد گزین عباسی اور مخدوم سید عامر علی شاہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب
-کنول شوزب ،مخدوم علی حسن گیلانی اور پرنس بہاول خان عباسی کو قومی اسمبلی کی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مخدوم افتخار حسن گیلانی قاضی عدنان فرید، سردار ملک احمد یار وارن ،سردار ملک نوید خالد وارن اور میاں رافت الرحمن رحمانی بھی انتخاب ہار گئے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) این اے 166 احمد پور شرقیہ کی قومی نشست اور پی پی 249 اور پی پی 250 کی دو صوبائی نشستوں کے انتخابی نتائج میں مسلم لیگ ن کے ایک پیپلز پارٹی کے ایک اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے- تفصیلات کے مطابق این اے 166 کی قومی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کامیاب ہوئے جبکہ کنول شوزب (تحریک انصاف) مخدوم سید علی حسن گیلانی (پیپلز پارٹی )اور پر نس بہاول خان عباسی (آزاد) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح پی پی 249 کی صوبائی نشست پر آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے جیت لی جبکہ قاضی عدنان فرید (مسلم لیگ ن) اور میاں رافت الرحمن (پیپلز پارٹی) الیکشن ہار گئے پی پی 250کی صوبائی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم سید عامر علی شاہ نے میدان مار لیا جبکہ انکے حریف اُمیدوار مخدوم سید افتخار حسن گیلانی ،سردار ملک احمد یاروارن اور سردار ملک نویدِ خالد وارن انتخاب ہارگئے