ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور سمیرا ربانی کا الائچی پیر پارک کا دورہ
Advertisements
بہاول پور: 11/دسمبر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور سمیرا ربانی نے الائچی پیر پارک کا دورہ کیا اور پارک میں موسمی پھول اور جاری پلانٹیشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے پارک میں پانی کی فراہمی اور نئی موٹر لگانے کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہر میں سٹی ہوٹل چوک و دیگر مقامات پرجاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیااور ان منصوبہ جات کو حکومت کی ہدایات کے مطابق مقررہ میعاد میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد مسرور،سب انجینئر سول محمد غفران بھی ان کے ہمراہ تھے۔