Advertisements

گورنمنٹ ہائی سکول سمہ سٹہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر بلال احمد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد

Sama Sita School Senior Headmaster Bilal Ahmed Retirement Ceremony
سمہ سٹہ:گورنمنٹ ہائی سکول سمہ سٹہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر بلال احمد کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن بہاولپور ظہور احمد چوہان یادگار شیلڈ دے رہے ہیں
Advertisements

سمہ سٹہ(نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمہ سٹہ کے سیئنر ہیڈ ماسٹر بلال احمد ریٹائرڈمنٹ پر ان کے اعزاز میں گلیکسی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفسیر ایجوکیشن بہاولپور ظہور احمد چوہان تھےباعزت رٹائرمنٹ پر دوستوں سکول ٹیچرز اورسٹاف کی مبارکباد تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمہ سٹہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر بلال کی باعزت رٹائرمنٹ پر سکول اسٹاف کی جانب سے گلیکسی ہوٹل بہاولپور میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن بہاولپور ظہور احمد تھے تقریب میں مہمان اعزاز سابق ہیڈ ماسٹر اسلم شیخ،حبیب الرحمن ،رشید چیمہ انصاف ٹیچرزایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر،قاضی محمد شبیر نے شرکت کی اس موقع چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ظہور احمد چوہان نےکہا کہ کسی بھی استاد کی باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتی اچھے اساتذہ کے ریٹائر ہونے سے جو خلا پیدا ہوتا ہے وہ پر نہیں ہو سکتا اور محنتی، ایمانداراور باصلاحیت استاد کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے سینئر ہیڈ ماسٹر بلال نے سمہ سٹہ کے علاقہ کے نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعہ کندن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تاکہ اعلی تعلیم یافتہ علاقائی نوجوان ملک ملت کی ترقی میں اپنا نام پیدا کر سکیںاور ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں آخر میں انہوں نے بلال احمد کی بقیا زندگی صحت و سلامتی کے ساتھ بسر ہونے کی دعا دی اس موقع پر ماسٹر وحید احمدچغتیائی ، ماسٹر محمود احمد سعیدی ، ماسٹر آصف سلیم،ماسٹر ارشد،ماسٹر یاسر حبیب سمیت دیگر جملہ اسٹاف سکول نے شرکت کی