Contact Us

اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور

Sales of food items should be ensured at fixed rates

بہاول پور:2/جون کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں پر جا کر اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں موقع پرہی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب بخاری، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سید موسیٰ رضا نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ صارفین ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی نرخ پر آٹا کی فراہمی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔

مزید پڑھیں