Advertisements

اوچشریف و گردونواح میں دو نمبر ناقص پٹرول کی کھلم کھلا فروخت

sale of impure petrol in Uch Sharif
اوچ شریف : اوچشریف شہر و گردونواح میں بغیر لائیسینس و حفاظتی انتظامات کے بوتلوں میں پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف و گردونواح میں نیلی پیلی لال بوتلوں میں بغیر لائیسینس دو نمبر ناقص پٹرول بغیر حفاظتی انتظامات کے کھلے عام دھڑلے سے فروخت ہونے لگا ، حادثات کا خدشہ ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ، محکمہ سول ڈیفینس سمیت دیگر ادارے خاموش تماشائی ، عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش ، ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں حلیم پور ، دھوڑکوٹ ، ترنڈ بشارت ، رتڑلعل خان ، بکھری ، چناب رسول پور ، پتی کھیارہ ، بختیاری ، بیٹ احمد ، بنگلہ مستوئی و دیگر میں دوکانوں کے باہر تھڑے لگا کر نیلی پیلی لال بوتلوں میں موجود دو نمبر ناقص پٹرول بغیر کسی اجازت نامے اور بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کھلے عام دھڑلے سے فروخت ہونے لگا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کی زندگی بھر کی محنت کی کمائی سے خرید کردہ نئی موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی گاڑیوں کے انجن تباہ ہو رہے ہیں بلکہ بغیر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے کبھی بھی کوئی حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے جبکہ سول ڈیفینس سمیت دیگر ادارے خاموش تماشائی بن گئے ہیں جس کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements