مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے قومی اور صوبائی اسمبلی کےامیدواروں سردار ملک عامر یار وارن اور سردار ملک احمد یاروارن کی حمایت کا اعلان کردیا

سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ کے خاندان کی جانب سے ایک بار پھر این اے 166 کے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعادہ
بنگلہ بخاری پر ولیعہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے اپنے والد سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167 کے امیدوار سردار ملک عامر یارواران اور پی پی 250 اوچشریف کے امیدوار سردار ملک احمد یاروارن کی موجودگی میں انکی حمایت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا
اوچشریف (نامہ نگار )سجادہ نشین دربار جلالیہ عالیہ اوچشریف مخدوم سید زمردحسین بخاری کی جانب سے این اے 167کی قومی نشست پر آزاد امیدوار سردار ملک عامر یاروارن سابق ایم این اے اور پی پی صوبائی حلقہ 250 اوچشریف کی نشست پر ان کے صاحبزادے سردار ملک احمد یار وارن کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا بنگلہ بخاری اوچشریف پر سردار ملک عامر یار وارن سردار ملک احمد یار وارن اور سجادہ نشین مخدوم سید زمردحسین بخاری کی موجودگی میں ان کے ولی عہد دربار مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے سجادہ نشین خاندان کی جانب سے آٹھ فروری کے انتخابات میں حمائت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ حضرت سید جلال الدین بخاری رحمت اللہ علیہ کے معتقدین اور مخدوم سید زمردحسین بخاری کے مریدین این اے 167 کی قومی نشست پر سردار ملک عامر یاروارن اور پی پی 250 اوچشریف کی صوبائی نشست پر سردار ملک احمد یاروارن کی بھرپور حمایت کریں اور ان کی انتخابی کامیابی کو یقینی بنائیں -وڈیو بیان میں سجّادہ نشین خاندان کی جانب سے این 166 کی قومی نشست پر پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے