Contact Us

اوچشریف کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی, سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری کا این اے 166 کی قومی نشست پر پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان

Sajjada Nasheen Uchsharif Makhdoom Syed Zammurd Hussain Bukhari backs the candidature of Prince Bahawal Khan Abbasi
درگاہ جلالیہ عالیہ اوچشریف کے سجادہ نشین مخدوم سید زمردحسین بخاری اپنے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کی جانب سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کرنے کے بعد ان کی کامیابی کے لیے بنگلہ بخاری پر دعا کر رہے ہی

اوچشریف (نامہ نگار )اوچشریف کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی- سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے اپنے ولی عہد دربار مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ این اے 166 کی قومی نشست پر آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق آج بنگلہ بخاری اوچ شریف پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد دربار مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کی امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی ملاقات کے بعد سجادہ نشین خاندان نے آٹھ فروری کے انتخابی معرکے میں پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان کیا -سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے-ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواب بہاولپور کے خاندان سے ہمارے خاندان سے دیرینہ تعلق ہے

اوچشریف :ولی عہد دربار حضرت سید جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری سجادہ نشین خاندان کی جانب سے پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق چیئرمین بلدیہ مخدوم سید ظفر حسن گیلانی بھی موجود ہیں

آپ ریاست بہاولپور کے نواب ہیں ہمارا اور ان کا اب ہمیشہ خاندانی تعلق برقرار رہے گا – ولی عہد دربار نے اس موقع پر درگاہ جلالیہ عالیہ حضرت سید جلال الدین حیدر بخاری رحمۃاللہ کے معتقد ین اور مخدوم سید زمردحسین بخاری کے مریدین پر زور دیا کہ وہ این اے 166 میں جہاں بھی ہیں قومی اسمبلی کی نشست پر پرنس بہاول عباس عباسی کی بھرپور حمایت کریں -انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے والد سجّادہ نشین جلد اپنے مریدین سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ ان کے لیے پرنس بہاول عباس عباسی کی حمایت کے لیے انہیں ہدایت جاری کریں گے -مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کی جانب سے پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کے باضابطہ اعلان کے بعد سجّادہ نشین مخدوم سید حسین بخاری نے پرنس بہاول عبّاس خان عباسی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی

مزید پڑھیں