دربار فرید سے پرنس بہاول عباس عباسی کی حمایت کا اعلان سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ کا ویڈیو بیان جاری
کوٹ مٹھن شریف کے سجادگان کا والیان ریاست بہاولپور کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے جو جو نسل دراصل چلا آ رہا ہے پرنس بہاول عباسی پہلی شخصیت ہیں جن کا دربار فرید سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے
میرے پیر بھائی پرنس بہاول عباسی کے انتخابی نشان حقہ پر مہر لگا کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ہم دل و جان سے انکی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف کی استدعا
کوٹ مٹھن شریف، (ویڈیو بیان) سجادہ نشین دربار حضرت خواجہ غلام فرید رحمت اللہ علیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین کوریجہ نے این اے 166 کے انتخابی معرکہ میں آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا- اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دربار حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ سے انتخابات میں کسی شخصیت کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے خواجہ معین الدین کوریجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ والیان ریاست بہاولپور اور کوٹ مٹھن شریف کے سجادگان کا بہت دیرینہ تعلق ہے جو کئی نسلوں سے چلا آ رہا ہے -انہوں نے کہا کہ خواجہ حضرت خواجہ غلام فرید رحمت اللہ علیہ اور نواب صبح صادق کے درمیان پیری مریدی کا ایسا رشتہ قائم ہوا جس کے نتیجہ میں یہ بات زبان زد عام ہوگئی کہ ” فرید جیسا پیر نہیں اور صبح صادق جیسا مرید
نہیں”سجادہ نشین دربار کوٹ مٹھن شریف نے کہا کہ ہم پرنس بہاول عباس عباسی کی دل و جان سے کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور ہر مرحلہ پر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے- انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کا انتخابی نشان حقہ ہے- خواجہ معین الدین کوریجہ نے اپنے پیر بھائیوں سے استدعا کی ہے کہ وہ این اے 166 کے انتخابی معرکہ میں پرنس بہاول عباس خان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں – انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے پیر بھائی اور معتقدین انہیں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی کے سامنے شرمشار نہیں کریں گے