ایس پی ساجد حسن چو ہدری کا فیصل آباد سے تبادلہ‘ ایس پی پنجاب ہائی ویز پٹرول بہاولپور ریجن تعینات

فیصل آباد سے بہاولپور پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا‘ ماضی میں ساجد حسن چوہدری ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور تعینات رہے
دوست احباب پولیس ملازمین اور افسران کی ساجد حسن چوہدری کو بہاولپور میں تعیناتی پرمبارکباداورنیک خواہشات کا اظہار
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد ساجدحسن چوہدری کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور ریجن تعینات کر دیا گیا ہے ساجد حسن چوہدری نے فیصل آباد سے بہاولپور پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج
سنبھال لیا اور اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے خیال رہے کہ ساجدحسن چوہدری قبل ازیں ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور بھی تعینات رہے ہیں ان کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی تجربہ کار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے 1990 کے عشرے میں ساجد حسن چوہدری احمدپور شرقیہ میں بطور ایس ایچ او بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں دوست احباب پولیس ملازمین اور افسران نے ساجدحسن چوہدری کی بہاولپور تعیناتی پر انہیں مبارک باد دی ہے اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے