صاحبزادہ محمد گزین عباسی صادق پبلک اسکول بہاولپور کے بورڈ آف گورنرز کے رکن نامزد
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوّت 13،اگست کو گورنر ہاؤس لاہور میں صادق پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت کریں گے
نواب صلاح الدین عباسی،صاحبزادہ محمد عثمان عباسی اور صاحبزادہ مذمل الرشید عباسی قبل ازیں مختلف ادوار میں صادق پبلک اسکول کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت صاحبزادہ محمد گزین عباسی ایم پی اے کو صادق پبلک سکول بہاولپور کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کر دیا گیا وہ بروز جمعرات 13اگست کو صبح 11 بجے گورنر ہاؤس میں صادق پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک ہوں گے جس کی صدارت گورنر پنجاب کریں گے -خیال رہے کہ قبل ازیں امیر بہاولپور نواب محمد عباس عباسی کی زندگی میں ان کے صاحبزادے ولی پرنس صلاح الدین عباسی، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان عباسی، سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ مذمل الر شید عباسی بھی صادق پبلک سکول بہاولپور کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں –

