اسلامیہ یونیورسٹی کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں آئی یو بی ایلومینائی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ایلومینائی بیٹھک اور میلے کا انعقاد
نواب سر صادق محمد خان عباسی کی عظیم ملی دینی تعلیم اور رفاعی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایلومینائی ایوارڈ پیش کیا گیا جو صاحبزادہ عمر داؤد عباسی نے وصول کیا
بہاول پور (پ ر) ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی افیئرز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں آئی یو بی ایلومینائی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ایلومینائی بیٹھک اور میلے کا انعقاد کیا۔ اس میگا ایونٹ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔ اس سے قبل خصوصی ایلومینائی میلے میں سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم، وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور ایلومینائی سے ملاقات کی ۔ شرکاء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ایلومینائی کو پہلی مرتبہ ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے اور پہلی میگا تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو مبارکباد دی۔
ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز ڈاکٹر شاہد محمود نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ایلومینائی کا شکریہ ادا کیا۔ ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز فقی نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ ایلومینائی ایونٹ منعقد کرانے خصوصا انٹرنیشنل ایلومینائی چیپٹر شروع کرانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر والی ریاست بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی عظیم ملی دینی تعلیم اور رفاعی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایلومینائی ایوارڈ پیش کیا گیا جو صاحبزادہ عمر داؤد عباسی نے وصول کیا۔ دوسرا ایوارڈ سابق ریاست بہاول پور کے وزیر اعظم مخدوم زادہ سید حسن محمود کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جو سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے صاحبزادے مخدوم سید علی محمود نے وصول کیا۔ اس موقع پر پریس کلب بہاول پور کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو لائف ٹائم ممبر شپ کی شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب میں سیاسی و سماجی رہنما سعد مسعود، سابق وفاقی سیکرٹری حسین احمد مدنی، سابق پبلک ریلیشنز آفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور صاحبزادہ رحیم یار عباسی، ڈین و ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف ،ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی ،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ،ڈائریکٹر پی آر ڈاکٹرشہزاداحمد خالد، ایڈیشنل ڈائریکٹراسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدنان بخاری، صدر پریس کلب بہاولپور چوہدری محمد سلیم، سیکرٹری جنرل پریس کلب بقاء المحسن، سرکاری افسران، صنعت کار ،تاجر ،ایلومینائی ممبران اساتذہ اور طلباو طا لبات نے شرکت کی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض اطہر محمود لاشاری لیکچرر شعبہ سرائیکی اور وردہ نجیب جمال اسسٹنٹ پروفیسر نے سرانجام دیئ

