اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شہزادہ معین الرشید عباسی مرحوم کے داماد صاحبزادہ شیر زمان عباسی کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد

Sahibzada Shair Zaman Abbasi condolence to ehsan ahmed seher
احمد پور شرقیہ: صاحبزادہ شیر زمان خان عباسی مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) شہزادہ معین الرشید عباسی مرحوم کے داماد صاحبزادہ شیر زمان خان عباسی گزشتہ صبح سٹیلائٹ ٹاؤن میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آئے جہاں انہوں نے ان سے ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی- صاحبزادہ شیر زمان عباسی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ احسان احمد سحر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی صحت اور طویل عمر کے لیے دعا گو ہیں- مدیر احسان احمد سحر نے صاحبزادہ شیر زمان خان عباسی کے نیک جذبات پر ان سے اظہار تشکر کیا-

مزید پڑھیں