Advertisements

ٹی ڈی سی پی اور بہاول پور کی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ 20ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات

Sahibzada Muhammad Usman Abbasi
بہاولپور :انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی ویٹرن کیٹیگری کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کا اپنے پوتے صاحبزادہ محمد داؤد گزین عباسی اور ملازمین کے ہمراہ لیا گیا فوٹو
Advertisements

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی ویٹرن کیٹگری کے مقابلوں میں نواب آف بہاولپور مرحوم کے پو تے صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی

صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ، کمشنر مسرت جبیں اور ایم ڈی محکمہ سیاحت ڈاکٹر ناصرمحمود بشیر سمیت دیگر اعلیٰ افسران، ریسرز اور شائقین کی شرکت۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے فاتح ریسرز میں انعامات تقسیم کئے

Advertisements

بہاول پور:17/ فروری : ٹی ڈی سی پی اور بہاول پور کی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ 20ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات قلعہ ڈیراور کے مقام پر منعقد ہوئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ،کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں، ایم ڈی محکمہ سیاحت ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی منصور جنجوعہ، ریسرز اور افسران و شائقین موجود تھے۔

صوبائی وزیر کاظم علی پیرزادہ نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے ریلی کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دی۔ 20ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے نتائج کے مطابق پری پیئرڈ کیٹگری اے کے فاتح چوہدری زین محمود قرار پائے۔چوہدری زین محمود نے مقررہ ٹریک 3 گھنٹے 56 منٹ اور 54 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ میر نادر مگسی مقررہ ٹریک 3 گھنٹے 58 منٹ اور 48 سیکنڈز میں طے کر کے دوسرے نمبر پر اور میرجعفر مگسی 4 گھنٹے 5 منٹ اور 41 سیکنڈز میں مقررہ ٹریک طے کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ پری پیئرڈ کیٹگری بی میں اسد شادی خیل نے مقررہ ٹریک 4 گھنٹے 11 منٹ اور 6 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن، شہریار شادی خیل نے 4 گھنٹے 13 منٹ اور 2 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری پوزیشن جبکہ نعمان سرانجام نے مقررہ ٹریک 4 گھنٹے 14 منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری پیئرڈ کیٹگری سی میں فلک شیر خان نے مقررہ ٹریک 4 گھنٹے 39 منٹ اور 27 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن، محمود مجید نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 55 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری پوزیشن جبکہ آصف علی نے 5 گھنٹے 3 منٹ اور 37 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پری پیئرڈ کیٹگری ڈی میں ظفر بلوچ نے 4 گھنٹے 30 منٹ اور 31 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن، تاج خان مہر نے 4 گھنٹے 37 منٹ اور 41 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن جبکہ بیوراغ مزاری نے 4 گھنٹے 54 منٹ اور 28 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں خواتین کی کیٹگری ریس میں دانیہ پٹیل نے پہلی اور سلمی مروت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سٹاک کیٹگری اے  میں خالد حمید نے پہلی، مسعود ہوتھ نے دوسری جبکہ سید آصف امام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک کیٹگری بی میں ازماریھ سرانجام نے پہلی، صاحبزادہ سلطان بہادر نے دوسری اور منیب سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک کیٹگری سی کے فاتح حسن جھنڈیر قرار پائے جبکہ علی مگسی اور میر بیربارک رند نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سٹاک کیٹگری ڈی میں فلک شیر بلوچ نے پہلی، جمیل حمدانی نے دوسری اور نور نبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 20 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی ویٹرن کیٹگری کے فاتح عامر مگسی رہے جبکہ انس خاکوانی اور صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح خواتین سٹاک کیٹگری میں لعلین اخونزادہ نے پہلی، زنیرہ محمود نے دوسری اور عنبرین فراز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثنا صوبائی وزیر کاظم علی پیرزادہ نے بیسویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے فاتح ریسرز میں انعامات تقسیم کیے