صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی میزبانی میں انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے ملکی و غیرملکی مندوبین کی آمد
انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے سکھر کنونشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،ملک کے چاروں صوبوں سے عباسی برادری کی نمائندہ شخصیات کے علاوہ سعودی عرب ،ترکی اور سوڈان سے بھی خاندان عباسیہ کی ممتاز شخصیات کنونشن میں شرکت کے لیے آئیں
انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے سکھر کنونشن کی کامیابی مرکزی صدر ڈاکٹر شفقت حسین عباسی اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے صاحبزادہ محمد عمر عباسی مرکزی سینئر نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سکھر کنونشن میں شرکت کے بعد ڈیرہ نواب صاحب میں صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی اقامت گاہ پر آئے جہاں صاحبزادہ محمد گزین عباسی،صاحبزادہ محمد داؤد گزین عباسی ،صاحبزادہ شیر زمان عباسی اور صاحبزادہ عمار طلال عباسی سمیت دیگر نے اُن کا استقبال کیا
صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے مرکزی صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ڈاکٹر شفقت حسین عباسی کی قیادت میں آنے والے قافلے کو چولستان میں کنگن والا کے اپنے زرعی فارم ،صادق گڑھ محل ،قلعہ ڈیراور، اورشاہی قبرستان، کا وزٹ کرایا
میزبان صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے اپنے ملکی و غیرملکی مہمانوں کو نور محل اور بہاول گڑھ پیلس بہاولپور بھی دکھائے،صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے اُنکے اعزاز میں بہاولپور میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا ،مرکزی سینئر نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان صاحبزادہ محمد عمر عباسی کی نوائے احمد پور شرقیہ سےگفتگو
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا صادق گڑھ پیلس میں صاحبزادہ محمد عثمان عباسی ،صاحبزادہ شیر زمان عباسی اور عباسی خاندان کی دیگر شخصیات کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو
کراچی +سکھر +ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگاران) انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے زیر اہتمام سکھر میں کامیاب کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ملک بھر کے چاروں صو بوں سے عباسی برادری کے نمائندہ وفود نے شرکت کی جبکہ سعودی عرب ،ترکی اور سوڈان سے بھی خاندان عباسیہ کی ممتاز شخصیات کنونشن میں شرکت کے لیے تشریف لائیں- اس امر کا اظہار انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی نے کراچی سے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے بتایا کہ عباسی کنونشن کی کامیابی کا سہرا مرکزی صدر ڈاکٹر شفقت حسین عباسی اور ان کی ٹیم کے سر ہے جنہوں نے اسے کامیاب بنانے کے لیے شبانہ روز کوششیں کیں
انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر شفقت حسین عباسی کی غیر ملکی مندوبین کے ہمراہ کنگن والا چولستان کے زرعی فارم پر میزبان صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کے ہمراہ لی گئی تصویر
صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے کنونشن میں شریک غیر ملکی اور پاکستانی مندوبین کی ڈیرہ نواب صاحب آمد کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سکھر کنونشن میں شرکت کے بعد ڈیرہ نواب صاحب میں صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی اقامت گاہ پر پہنچےجہاں انہوں نے مختصر قیام کیا -صاحبزادہ محمد گزین عباسی ایم پی اے،صاحبزادہ شیر زمان خان عباسی ،صاحبزادہ عمار طلال عباسی، صاحبزادہ داؤد گزین عباسی کے علاوہ خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں صادق گڑھ پیلس کے وزٹ کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عازم اسلام آباد ہو گئے جبکہ ان کی روانگی کے بعد مرکزی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر شفقت حسین عباسی کی قیادت میں اوورسیز اور ملکی عباسی مندوبین پر مشتمل قافلہ صادق گڑھ پیلس کے وزٹ کیلئے پہنچا
ڈیرہ نواب صاحب : صاحبزادہ محمد عثمان عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے محو گفتگو ہیں،اُنکے پوتے صاحبزادہ محمد داؤد گزین عباسی بھی ساتھ موجود ہیں
صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے اوورسیز اور پاکستانی مندوبین کے ضلع بہاولپور میں آمد کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑے بھائی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی مرکزی صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ڈاکٹر شفقت حسین عباسی کی قیادت میں اس قافلے کو چولستان میں کنگن والا کے اپنے زرعی فارم پر لئےگئے
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نمائندہ عباسی شخصیات کو صادق گڑھ پیلس، تاریخی قلعہ ڈیراور شاہی قبرستان، نور محل بہاولپور اور بہاول گڑھ پیلس بہاولپور بھی دکھائے نور محل بہاولپور میں انہوں نے روشنیوں کا شو بھی دیکھا اور اس سے لطف اندوز ہوئے -بہاولپور میں میزبان صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی نے غیر ملکی و ملکی مندوبین کے اعزاز میں پرتکلف عشایہ دیا جبکہ صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی نے جم خانہ کلب بہاولپور کے تمام سولہ کاٹیجز کو ان کے لیے بک کیا تھا
صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی مرکزی سینئر نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان