Advertisements

متحدہ عرب امارات کے اجمل گروپ کی انویسٹمنٹ اور لشاری گروپ کے اشتراک سے چوک عباسیہ پر سٹیٹ آف دی آرٹ شاپنگ مال کے سنگ بنیاد کی تقریب

Sahibzada Muhammad Umar Abbasi
صاحبزادہ محمد عمر عباسی ،ملک محمد اجمل کے ہمراہ چوک عباسیہ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ شاپنگ مال کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں
Advertisements

منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد عمر داؤد عباسی تھے جنہوں نے اجمل گروپ کے مالک محمد اجمل کو مبارک باد دی

ہاولپور +احمد پور شرقیہ +اوچشریف ( پ ر+سٹاف رپورٹر + کرائم رپورٹر ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث یو اے ای کے تاجران بھی پاکستان میں بڑی انویسٹمنٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔احمد پور شرقیہ کے دل عباسیہ چوک پر یو اے ای کے اجمل گروپ کی بڑی انویسٹمنٹ سے سٹیٹ آف دی آرٹ شاپنگ مال تعمیر کیا جا رہا ہے۔جس میں دور جدید کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Advertisements

مقامی طور پر لشاری گروپ کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر کے ذریعے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔۔منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی نواب فیملی کے روح رواں صاحبزادہ  محمد عمر داؤد عباسی تھے۔جنہوں نے اس منصوبے کو احمد پور شرقیہ کہ عوام کے لیے خوش آیند قرار دیا ہے۔اور اجمل گروپ کے مالک محمد اجمل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے ساتھ ان کی محبت کا یہ واضح ثبوت ہے کہ وہ یہاں پر یہ شاندار منصوبہ بنا رہے ہیں۔اجمل گروپ جیسے بڑے انویسٹر گروپ کی بہاولپور اور احمدپور میں انویسٹمنٹ سے لوگوں کو سہولیات کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ائیں گے جس سے یہاں پر ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اجمل گروپ کے مالک ملک محمد اجمل کا کہنا تھا کہ اس خطے سے انہیں پیار ہے اور یہاں کے لوگوں کے لیے جو بھی وہ سہولیات فراہم کر سکیں اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔تاکہ اس پسماندہ علاقے کو بھی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔۔اس موقع پر لشاری گروپ کے زبیر لشاری کا کہنا تھا کہ اجمل گروپ کے ساتھ کام کر کے وہ بہت خوش ہیں اور  اس خطے کے لوگوں کے لیے بہترین منصوبہ لے کر ائے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو تعمیر و ترقی کے نئے مواقع میسر ائیں گے۔۔تقریب میں عباس چوہدری, وسیم افتخار شاہ عمران عظمت ملک ارشد حسن قمر الحاج محمد حنیف سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس منصوبے کو احمد پور شرقیہ سمیت دیگر علاقوں کے لیے ایک نعمت قرار دیا۔