صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور میاں شاہ زین عباسی کی لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت

Advertisements
سابق قائد حزب اختلاف ضلع کونسل بہاول پور اور نوجوان سیاسی رہنما نے دیگر مظاہرین کے ہمراہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا۔
لاہور(پ۔ر)سابق قائد حزب اختلاف ضلع کونسل بہاول پور صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے اپنے چھوٹے جواں سال بھتیجے میاں شاہ زین خان عباسی کے ہمراہ ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی لاہور (DHA) کے لالک چوک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ان کی حکومت کو گرانے کے لئے مبینہ غیر ملکی سازش کے خلاف نکالے گئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی اور ان کے بھتیجے میاں شاہ زین عباسی نے اس موقع پر دیگر مظاہرین کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا۔
Advertisements