صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات گزارنے عازم تھائی لینڈ ہو گئے
Advertisements
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوّت پندرہ روز تک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بنکاک اور تھائی لینڈ کے دیگر علاقوں کا وزٹ کریں گے
ڈیرہ نواب صاحب( نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افراد ی قوت صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات گزار نے تھائی لینڈ روانہ ہو گئے- ان کے خاندانی ذرائع نے روزانہ نوائے احمد پور شرقیہ کو بتایا کہ صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی گزشتہ سے پیوستہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ علامہ اقبال انٹریشنل ایئر پورٹ لاہور سے بنکاک کے لیے کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ تھائی لینڈ میں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات منائیں گے اور 15 روز کے بعد ملک واپس لوٹیں گے
Advertisements

