Advertisements

صاحبزادہ گزین عباسی آج شام دو ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے عباسی فلائی اوور کا افتتاح کریں گے،وزیر اعلی مریم نواز سے اظہار تشکر

Gazain Abbasi
Advertisements


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے آج شام پانچ بجے عباسی فلائی اوور کا افتتاح کریں گےجو دو دو ارب روپے کی لاگت سے گزشتہ پانچ برسوں میں مکمل کیا گیا ہے صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے اس موقع پر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب  محترمہ  محترمہ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے فلائی اوور منصوبے کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کا کہنا تھا کہ یہ   تحصیل احمد پور شرقیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جس پر دو ارب روپے لاگت ائی ہے- اس پراجیکٹ میں بہاول واہ سے قینچی مور تک چار کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی یے