میاں گزین عباسی کی گرانٹ سے کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر بننے والا ریلوے اوور ہیڈ برج تکمیل کے آخر ی مراحل میں داخل

ڈیڑھ ارب کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والا بڑا میگا پراجیکٹ اس ماہ کے آخر تک شہریوں کے لئے کھول دیا جا ئے گا
عنقریب اوچ شریف روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک پر انڈر برج کی تعمیر کی منظوری بھی حاصل کر لیں گے۔ایم پی اے میاں گزین عباسی
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) ایم پی اے میاں گزین عباسی کی گرانٹ سے کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر بننے والا ریلوے اوور ہیڈ برج تکمیل کے آخر ی مراحل میں داخل ۔ اس ماہ کے آخر تک شہریوں کے لئے کھول دیا جا ئے گا۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے میاں گزین عباسی کی ڈیڑھ ارب کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والا بڑا میگا پراجیکٹ کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر بننے والا ریلوے اوور ہیڈ برج تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ اور اس کی تکمیل اس ماہ کے آخر تک مکمل ہورہی ہے۔ جس کے بعد برج کو شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
شہریوں نے اس اوور ہیڈ برج کی تعمیر کو شہر کی ترقی کے لئے ایک انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوور ہیڈ برج کی تعمیر سے نہ صرف شہریوں کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائیگا ۔ جبکہ اس سے شہر میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ایم پی اے میاں گزین عباسی نے بتایا کہ اس منصوبہ کی تعمیر اُن کا خواب تھا پنجاب حکومت نے اس کے لئے گرانٹ دے کر میرے حلقہ کا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیاہے۔ انہوں نے کہا عنقریب اوچ شریف روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک پر انڈر برج کی تعمیر کی منظوری بھی حاصل کر لیں گے۔ جس پر اس کی تعمیر شروع کر دی جائے گی ۔