Advertisements

صاحبزادہ گزین عباسی کے فنڈز سے شہر کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے دونئی وینچنگ مشنیں بلد یہ کے حوالے

Ex-Councillor MC APE Muhammad asif Gondal
Advertisements

میاں گزین عباسی کے قریبی ساتھی و سابق کونسلر محمد آصف گوندل نے اپنی نگرانی میں ان مشینوں کو چالو کروادیا

 ان مشینوں کے ذریعے گٹروں کی مکمل صفائی کی جائے گی۔ جس سے سیوریج کا نظام بہتر ہوگا۔ خرم حیات

Advertisements


احمد پور شرقیہ : ایم پی اے مسلم لیگ (ن) صاحبزادہ گزین عباسی کے فنڈز سے شہر کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے دونئی وینچنگ مشنیں بلد یہ کے حوالے کر دی گئیں۔ جن کی مدد سے بلدیہ نے شہر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ میاں گزین عباسی کے قریبی ساتھی و سابق کونسلر محمد آصف گوندل نے اپنی نگرانی میں ان مشینوں کو چالو کروادیا اور اپنی موجودگی میں صفائی کا کام شروع کرا دیا ہے۔ اس موقع پر بلدیہ کے ملازم خرم حیات نے بتایا کہ ان مشینوں کے ذریعے گٹروں کی مکمل صفائی کی جائے گی۔ جس سے سیوریج کا نظام بہتر ہوگا۔ اس موقع پر محمد آصف گوندل نے بلدیہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد سیوریج لائنوں کی صفائی کر کے شہریوں کو گندے پانی سے نجات دلائیں انہوں نے کہا صاحبزادہ گزین عباسی نے کروڑوں روپے مالیت کی مشنیں بلد یہ کو دلوا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں