Advertisements

شہزادہ گزین عباسی نے میری اور سپورٹس مینوں کی تجویز پر میونسپل اسٹیڈیم کے لیے تقریباً ایک کروڑ کی گرانٹ مختص کر دی لالہ تنویر جٹ

Sahibzada Muhammad Gazin Abbasi MPA
Advertisements

احمد پور شرقیہ کے سپورٹس مینوں نے شہزادہ گزین عباسی کے اقدام کو سراہا ہے ان کا یہ عمل شہر میں کھیلوں کے فروغ کو تقویت دے گا سابق سٹی کونسلر لیڈر آف ٹیپ بال کرکٹ
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار)سابق سٹی کونسلر لیڈر آف ٹیپ بال کرکٹ احمد پور شرقیہ لالہ تنویر جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ گزین عباسی نے میری اور سپورٹس مینوں کے تجویز پر میونسپل اسٹیڈیم احمد پور شرقیہ کے لیے تقریباً ایک کروڑ کی گرانٹ جاری کی جس میں اوپن بیڈ مینٹن کورٹ ، باسکٹ بال و والی بال کورٹ ، شہریوں کے لیے اسٹیڈیم میں مکمل واک ٹریک ، سیڑھیوں اور اسٹیج کی مرمت چار دیواری ، نیو سیوریج لائن ، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، کوراٹر کی دیوار و دروازہ ، اسٹیدیم کے کمروں مرمت و تزئین و آرائش شامل ہے ۔

احمد پور شرقیہ کے سپورٹس مینوں رضوان مغل، سوداگر خان پٹھان ، ڈاکٹر مہر فیصل ، ملک حسنین نینا ، چوہدری بلال حنیف ، یونس قریشی ، کامران قریشی ، شعیب کھوکھر ، آصف شاہین ، زبیر بھٹہ ، سنتوش کمار نے  شہزادہ گزین عباسی کے اقدام کو سراہا ہے ان کا یہ عمل شہر میں کھیلوں کے فروغ کو تقویت دے گا جس کے شہر کے تمام سپورٹس مین تہہ دل سے گزین عباسی کے شکر گزار ہیں ۔

Advertisements