گزین عباسی کا دو ارب کی لاگت سےنو تعمیر عباسی فلائی اوور کا افتتاح

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے نواب سر صادق محمد عباسی کے نام سے منسوب عباسی فلائی اوور کوآج باقاعدہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جسکی رابطہ سڑک احمد پور شرقیہ کو براہ راست جھانگڑہ شرقی سے جوڑتی ہے
عباسی فلائی اوور پراجیکٹ کی تکمیل میں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا سپاس گزار ہوں جنہوں نے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جبکہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک سعید بھرت ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،اور محکمہ ہائی وے کے حکام اور اہلکاروں کا بھی مشکور ہوں جنکے تعاون اور کاوشوں سے احمدپور شرقیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز کا عباسی فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب،مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے میاں گزین عباسی پر گلپاشی کی اور مریم نواز اور انکی حمایت میں نعرے لگائے،افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
احمد پور شرقیہ(پ ر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب، صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے آج شام نواب جنرل سر صادق محمد خان خامس عباسی المعروف عباسی اوور ہیڈ برج(عباسی فلائی اوور) کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”عوام کی خدمت کا جذبہ مجھے اپنے عظیم اسلاف سے ورثہ میں ملا ہے۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی خاندان عباسیہ کا مشن ہے جسکی تکمیل کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے عوام کی سفری سہولیات کے پیش نظر اس منصوبے کے آج ہی افتتاح کی ہدایت کی تھی اور ان کی ذاتی دلچسپی اور خطیر فنڈز کی فراہمی کی بدولت فلائی اوور کا یہ میگا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے انکشاف کیا کہ اس منصوبہ پر پہلیکام رکا ہوا تھا لیکن میری تحریک پر وزیراعلی پنجاب نے فنڈز کا اجرا کیا اور آج دو ارب روپے کی لاگت سے عظیم منصوبہ مکمل ہو گیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے وزیراعلی پنجاب، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک شعیب احمد بھرت سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ہائی وے کے افسران اور اہلکاروں کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا جن کے احکامات اور کاوشوں کے باعث یہ منصوبہ مکمل ہوا ۔صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا کہ دو ارب روپے کی خطیر لاگت سے تکمیل پانے والا یہ منصوبہ احمد پور شرقیہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس سے قبل علاقے کے لیے اتنی بڑی رقم کسی ایک منصوبے پر خرچ نہیں کی گئی۔ عباسی فلائی اور کی افتتاحی تقریب میں علاقہ کے سرکردہ افراد ،اور سابق کونسلرز سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی
مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عوام نے اس موقع پر صاحبزادہ محمد گزین عباسی پر گل پاشی کی مسلم لیگ ن ،مریم نواز اور میاں گزین عباسی کے حق میں نعرے لگائے۔خیال رہے کہ یہ فلائی اوور جو مین لائن نمبر ایک ریلوے ٹریک میں بنایا گیا ہے ٹریفک کی وجہ سے اکثر بندشوں کو ختم کرتا ہے جس نے طویل عرصے سے موٹر گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالا تھا اور حفاظتی خطرات لاحق تھے یہ فلائی اوور تقریبا 2500 فٹ پر پھیلا ہوا ہے اس کے ساتھ بہاول واہ تا قینچی موڑ چار کیلومیٹر طویل رابطہ سڑک ہے جو احمد پور شرقیہ کو براہ راست جھانگڑا انٹر چینج سے جوڑتی ہے اس طرح شہر کو ملتان سکھر موٹر وے سے بھی یہ فلائی اوور جوڑتا ہے
اس منصوبے کا بنیادی کریڈٹ صاحبزادہ محمدگزین عباسی کو جاتا ہے جن کی نمائندگی دونوں حکومتوں پر محیط تھی انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے نہ صرف اس کی منظوری حاصل کی بلکہ موجودہ مسلم لیگ ن کی انتظامیہ کے دوران پراجیکٹ کی تکمیل میں سرگرم رہے اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اس میگا پراجیکٹ کے لئے مطلوبہ فنڈز منظور کرائے