Advertisements

تحریک انصاف کے رہنما صاحبزادہ محمد گزین عباسی کراچی سے گرفتار

Gazain-Abbasi
Advertisements

 پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو آج کراچی سے حراست میں لے لیا گیا اطلاعات کے مطابق انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے- خیال رہے کہ صاحبزادہ محمد گز ین عباسی 2018 کے عام   انتخابات میں  پاکستان تحریک انصاف کے  ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور اب پی ٹی آئی  کے  دو بارہ  ٹکٹ ہولڈر تھے-  میاں گزین عباسی اپنی دادی محترمہ کی ڈیراور میں تد فین کے بعد ڈیرہ نواب صاحب میں اپنی اقامت گاہ سے کراچی منتقل ہو گئے تھے جس کے بعد  آج انہیں حراست  میں لے لیا گیا 
 معلوم ہوا ہے کہ صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں وہ پولیس کو ایک عرصہ سے مطلوب تھے –